انڈونیشیا میں پاکستانی پھلوں کی درآمد پر پابندی کا امکان نہیں

Fresh Fruits

Fresh Fruits

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سینتوسونے پاکستانی ترش پھلوں پر پابندی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے پھلوں کی درآمد معمول کے مطابق جاری رکھنے اور تجارتی تعلقات کی بہتری کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین وحید احمد کی سربراہی میں کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سینتوسو سے ملاقات کی اور انڈونیشیا کی جانب سے پاکستانی کینو پر پابندی عائد کیے جانے کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا۔

انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے پاکستانی ایکسپورٹرز کے وفد کو یقین دلایا کہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے کینو کی درآمد پر پابندی کا کوئی امکان نہیں ہے انڈونیشیا بدستور پاکستان سے کینو درآمد کرتا رہے گا۔