دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

Indus River

Indus River

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد میں دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشیں نکل لی گئیں۔ جاں بحق بچوں میں دوسگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق پرانا ہالہ کے مقام پر دریائے سندھ میں گزشتہ شام تینوں بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

ڈوبنے والے آفتاب،اسد اور غفار کی عمریں 09 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ گزشتہ روزمقامی غوطہ غوروں اور ریسکیو ٹیم کو ناکامی کے بعد پاکستان نیوی کی ٹیم نے بچوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے دو بچوں کی لاشیں نکل لی گئی ہیں۔

ایک بچے کی لاش آج صبح نکالی گئی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی تھے۔