بااثر لوگوں کی جانب سے قبضہ کر کے دکانیں تعمیر کرانا شروع کر دیں

Badin School

Badin School

بدین (عمران عباس) بدین شہر میں قائم گورنمنٹ اقرا پرائمری اسکول کڈھن روڈ پر بااثر لوگوں کی جانب سے قبضہ کر کے دکانیں تعمیر کرانا شروع کر دیں، 20 سالوں سے قائم پرائمری اسکول کی عمارت کے مین گیٹ کو ختم کر کے اسی جگہ پر قبضہ کرکے اسلحہ بردار لوگوں کو بٹھا دیا گیا ہے۔۔

جبکہ ضلع بدین کے محکمہ تعلیم کے کچھ عملداروں سے بااثر شخص نے ملکر کر اسکول کی دیوار کے نشانات ختم کرواکر اسکول کے پلاٹ پر قبضہ کرکے اسکول کا فرنیچر اور دیگر سامان بھی گم کردیا ہے، پرائمری اسکول کی عمارت اور پلاٹ پر قبضہ ختم کرانے کے لیئے محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں۔۔

بااثر شخص کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کا فائدہ لیتے ہوئے اسکول کی عمارت پر کیئے گئے قبضے کے باعث گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آنے والے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، اس اسلسلے میں بدین شہر کی سیاسی و سماجی رہنماؤں ایڈوکیٹ نور محمد، عبدالمنان سومرو، ساگر شیدی، اور دیگر وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ پرائمری اسکول پر کیے گئے قبضے کو ختم کرواکر ملوث بااثر شخص کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔۔۔