وزیر اطلاعات پرویز رشید کا بہودہ بیان شعائر اسلام کی کھلی توہین اور صریح کفر ہے، مفتی محمد نعیم

Muhammad Naeem

Muhammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے پرویز رشید کے مدارس اور شعائر اسلام کی توہین پر مبنی بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا بہودہ بیان شعائر اسلام کی کھلی توہین اورصریح کفر ہے ،شعائر اسلام کی توہین کامرتکب دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتاہے،موصوف نے قرآن وحدیث کے علم سے منور کرنے والے مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں کہکر سب سے بڑی جہالت کا ثبو ت دیاہے۔

اسلامی مملکت میں اسے شخص کو اہم عہدے میں رکھنا آئین پاکستان اور اسلام سے غداری ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف نوٹس لیں اور پرویز رشید کو عہدے سے ہٹا کر اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔جمعہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ وزیر اطلاعات کے توہین امیز بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اس طرح کا بہودہ شخص کو وفاق کے اہم عہدے پر فائز رکھنا اس سے بڑھ کر قابل مذمت ہے۔

شعائر اسلام ، قران، مجید ، اذان ، نماز، روز محشرکو مذاق سمجھنے والا شخص ہر گز مسلمان نہیں ہوسکتاہے اور نہ ہی کوئی مسلمان ان چیزوں کا انکار کرکے مسلمان باقی رہ سکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس احمقانہ بیان میں شعائر اسلام کی توہین سے پورے عالم اسلام بالخصوص وطن عزیز کے باسیوں کی دلازاری اور اشتعال کا باعث بنا ہے اس لئے مذہبی طبقے کا مطالبہ ہے کہ پرویز رشید کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ قیامت اور حشرکی حقیقت پر انکلی اٹھنے والے ایمان والوں کی صف میں بلکہ ان کا حشر فرعون ونمردو سے بدتر ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ علماء ، مدارس اور مساجد کے حوالے اس طرح کا بہودہ اور کفریہ کلمات پر مبنی بیان غیرت مند ملکی عوام اور عالم اسلام کیلئے تشویش کا باعث ہے،پوری د اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کو پرویز رشید کے اس احمقانہ بیان کا فوری نوٹس لینا چاہے اور اسے فوری طور پر اس اہم عہدے سے ہٹاکر صح العقیدہ شخص کو ان کی جگہ تعینات کرنا چاہے۔انہوںنے کہاکہ جو کلیمات ان کے بیان میں ہیں وہ کوئی مسلمان ادا نہیں کرسکتا، جن کو ادا کرکے پرویز رشید کفر کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 1400سال سے دینی مدارس اور مساجد دنیا میں قائم ہیں آج تک کسی کافر نے بھی جہالت کی فکٹریاں نہیں کہا بلکہ دوست دشمن سب مدارس اور علماء کی خدمات کو سراہتے رہے ہیں۔

ساری دنیا یہ تسلیم کرچکی ہے کہ مدارس علوم اسلامی کی عظیم درسگاہیں ہیں جہاں سے پوری دنیا میں علم کو فروغ ملاہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف بیان پر اپنی پوزیشن واضح کریں گزشتہ روز سے لیکر اب تک وزیر اعظم یا حکومتی کسی اہم عہدیدار کی جانب سے وضاحتی بیان کا نہ آنا افسوسناک اور مزید تشویش کا باعث اور اشتعال کا سبب بن رہاہے۔ مفتی محمدنعیم نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ پرویز رشید کے بیان کے حوالے اپنی پوزیشن واضح کریں اور فوری طور پر اس طرح کے بددیانت شخص کو عہدے سے ہٹایا جائے۔