نواحی علاقے اروڑا جاگیر کے رہائشیوں پر پاگل کتوں کا حملہ

Peoples Injured by Dog Attack

Peoples Injured by Dog Attack

حویلی لکھا (جیو اردو) نواحی علاقے اروڑا جاگیر کے رہائشیوں پے پاگل کتوں کا حملہ، 38سے زائد مردو خواتین زخمی ایک خاتون کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔

حویلی لکھا کے نواحی علاقے آروڑا جاگیر بصیر پور میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے 38افراد زخمی ہوگئے زخمی افراد میں خواتین اور بوڑھے مرد شامل ہیں جبکہ ایک خاتون کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جسے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ ہیلتھ اور بلدیہ اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پاگل کتوں کو تلف کردیا ہے تاہم علاقہ بھر میں تاحال خوف وہراس پایا جاتا ہے۔