اداروں کے درمیان لڑائی ہوئی تو ریاست کمزور ہو گی: خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ملک میں کرپشن ختم ہونی چاہئے یا نہیں فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

نیب میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو سپریم کورٹ سو موٹو لے۔ حکومت کے خلاف جنوری میں ہی تحریک شروع کریں گے۔

خورشید شاہ نے اس ثاثر کو رد کر دیا کہ آصف زرداری کے آنے سے فیصلہ سازی کا اختیار بلاول بھٹو کے پاس نہیں رہے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان نے اگر دوبارہ ان پر الزامات لگائے تو وہ عدالت جائیں گے۔

وزیر اعظم سے کہتا ہوں کہ ان کے خلاف نیب میں مقدمات ہیں تو سامنے لائے جائیں۔