گجرات کی خبریں 6/12/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی ہدایات کے مطابق عوام کو ووٹ کی اہمیت کے بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کل 7دسمبر بروز بدھ ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی نیشنل ووٹر ز ڈے منایا جائے گا۔ اس موقع پر 10بجے دن ضلع کونسل ہال میں “میرا ووٹ قوم کی طاقت”کے عنوان سے سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ہوں گے، سیمینار سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل اور ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران خطاب کریں گے۔ سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، وکلاء صحافی، کالجز کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی نے جلالپور جٹاں میں مصروف ترین دن گزارا اور جلالپور جٹاں سٹی میں مختلف مقامات پر معززین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر چوہدری حسین الٰہی نے مختلف جگہوں پر معززین کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں اور تبادلہ خیال کیاچوہدری حسین الٰہی کے ہمراہ چوہدری سعادت نواز اجنالہ ، عمر بھیاء ہمراہ تھے ، چوہدری حسین الٰہی جلالپور جٹاں میں پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے نامزد کردہ یوتھ کونسلر مرزا طیب کو کامیابی پر مبارکبادبھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا چوہدری حسین الٰہی نے جلالپور جٹاں میں چوہدری فرحان کے چچا کی وفات پر ، وزیر دین پہلوان کی بھاوج ، خرم پہلوان کی تائی جان کی وفات پراور مرزا مظفر خان کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے رنج وغم و افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر بزرگ مسلم لیگی رہنما حاجی بابر سلیم کھوکھر ، خالد مظفر ایڈووکیٹ ، حاجی مرزا ریاض ، عمران فیروز بیگ ، چوہدری وقاص احمد بھاگووال ، میر فرخ یعقوب ،حاجی منیر فیروز ، آفتاب گوندل ، محمد شعیب لودھی ، احسن مختار لودھی سمیت دیگر معززین ہمراہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عیدمیلاد النبی ۖ شایان طریقے سے منانے ،میلاد النبیۖ کے جلوسوں کی سکیورٹی اور روٹس کی صفائی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، سرکار دو عالم ۖ کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر سرکاری عمارتوں اور گھروں کو سجانے کا مقابلہ بھی کرایا جائے گا جبکہ 13ربیع الاول کو ضلع کونسل ہال میں سیرت النبیۖ کانفرنس منعقد ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عید میلاد النبیۖ اور کرسمس کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان، ممبران صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر، چوہدری اشرف دیونہ، نوابزادہ حیدر مہدی، میجر (ر) معین نواز ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، ڈی او سی نواز گوندل، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، ڈی ایس پی سٹی عرفان سلہری،،صدر بار عمران اشرف ایڈووکیٹ، علماء کرام سید سعید احمد شاہ ، سید الطاف الرحمان، چوہدری منظور حسین، سید سرفراز جعفری، الطاف عباس کاظمی، میاں امجد محمود، سینئر صحافی طفیل میر، راجہ ریاض راسخ، امجد فاروق،مستری جلال مسیح اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع میں اے کیٹگری کے ایک، بی کیٹگری کے چار جلوسوں سمیت میلاد النبیۖ کے موقع پر مجموعی طور پر 81جلوس برآمد ہوں گے، موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صرف روایتی جلوس نکالنے کی اجازت ہوگی، نئی جلوس اور محافل کیلئے اجازت لینا ہوگی ہر جلوس کے ساتھ پولیس کے جوان تعینات کئے جائیں گے جبکہ ایلیٹ فورس بھی گشت کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت لائوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی سی او نے بتایا کہ عیدمیلاد النبیۖ کے موقع پر بہترین چراغاں کرنیوالے افراد کو انعامات سے نوازا جائے گا اس مقصد کیلئے اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کی سربراہی میں ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ٹی ایم او گجرات خرم محمود، صدر پریس کلب سید عرفان جعفری، چیئرمین سی پی ایل سی امجد فاروق اور سماجی کارکن خادم علی خادم پر مشتمل کمیٹی پوزیشن ہولڈرز کا فیصلہ کرے گی، چراغاں کے حوالے سے پہلے نمبر پر آنیوالے کو 1لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنیوالے کو 50ہزار روپے اور تیسرے نمبر پرا نیوالے کو 25ہزار روپے انعام دیا جائے گا جبکہ 10خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ سیرت کانفرنس کے مقررین کا انتخاب بھی یہی کمیٹی کرے گی جس میں ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ شہباز شریف پارک کے ساتھ ماڈل مسجد تعمیر کرے گی ، یہ مسجد اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہوگی جس پر کسی بھی فرقے کی چھاپ نہیں ہوگی اور یہاں نماز پنجگانہ، نماز جمعہ کے ساتھ نماز عیدین کی ادائیگی کا بھی اہتمام ہوگا اور یہاں سرکاری امام مسجد مقرر کیا جائے گا۔ ڈی سی او نے ٹی ا یم ایز کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبیۖ کے موقع پر اپنے علاقوں میں سرکاری عمارتوں کو سجانے کے ساتھ ایک یا زیادہ چوکوں کو بھی خوبصورت بنایا جائے ۔ فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ممبران کی نشاندہی پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے یقین دلایا کہ چہلم کے حوالے سے جلوس تاخیر سے ختم ہونے پر حسینہ ٹرسٹ کے ممبران کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان اسمبلی حاجی عمران ظفر، چوہدری اشرف دیونہ، نوابزادہ حیدر مہدی، میجر (ر) معین نواز ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ ضلع گجرات میں اتحاد بین المسلمین کی مثالی فضا موجود ہے اور یہاں کے علما ء کرام کے درمیان مکمل ہم آہنگی نہایت خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی ، صفائی اور دیگر انتظامات عمل میں لارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ لاء اینڈ آرڈ ر اور رواداری کی فضا برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اس مقصد کیلئے منتخب عوامی نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ علما ء کرام نے بھی عیدمیلادا لنبیۖ کے موقع پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حکومت پنجاب کے صاف پانی پراجیکٹ کے تحت ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں میں 36واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے، تینوں ٹی ایم ایز کے ایڈمنسٹریٹرز واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے جگہ کا انتخاب کرکے ضلعی حکومت کو رپورٹ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ایکسئین سید یاور عباس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ صاف پانی پراجیکٹ کے تحت لگائے جانیوالے یہ فلٹریشن پلانٹس اربن علاقوں میں لگائے جائیں گے، ضلع گجرات کیلئے مختص 36واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے تحصیل گجرات میں 19پلانٹس لگائے جائیں گے ان میں سے 12گجرات، 5جلالپور جٹاں اور 2کنجاہ میں نصب ہوںگے، تحصیل کھاریاں کیلئے 12پلانٹس میںسے 3کھاریاں ، 6لالہ موسیٰ اور 3ڈنگہ میں لگائے جائیں گے جبکہ سرائے عالمگیر میں 5واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کے تحت لگائے جانیوالے واٹر فلٹریشن پلانٹس جدید کوالٹی کے پلانٹس ہیں جن کا مقصد شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ہے۔ انہوںنے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ کمیونٹی کی فلاح کا پراجیکٹ ہے ، انکی تنصیب کیلئے افسران ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)معروف بنکر و کاروباری شخصیت اور چیف انٹرنل آڈیٹر حبیب بنک لمیٹڈ فائق صادق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی علمی و اختراعی ذہنی کاوشیں ملکی ترقی کا پیشہ خیمہ بننے میں مددگار ثابت ہو گی۔ پاکستان کانوجوان طبقہ ذہانت و لیاقت کی دولت سے مالا مال ہے۔ موجودہ دور میں پاکستان کی تجارتی و صنعتی ترقی کا راز سیلف بزنس کے فروغ سے وابستہ ہے۔ فائق صادق نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے بزنس انکوبیشن سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فائق صادق کی جامعہ گجرات آمد پر ایکسپرٹBICمحمد حیدر معراج اور ان کی ٹیم نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں فائق صاد ق نے طلبہ کی مختلف بزنس انکوبیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے کام کو سراہا اور انہیں بیش قیمت کاروباری مشوروں سے نوازا۔ فائق صادق نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوجوان طلبہ کو انتہائی ذمہ داری سے اپنی تعلیمی ترقی کے مختلف مراحل کو کامیابی سے طے کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا ہاتھ بٹانے پر کمربستہ ہو جانا چاہیے۔ مختلف منصوبہ جات میںاختراعی عمل ہمیں معاملات کو بہتر بنانے کی جانب راغب کرتا ہے۔ ملکی صنعت و تجارت کو اس وقت اختراعی طریق کار اپنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ ترقی یافتہ ممالک کی صنعتوں کا مقابلہ کر سکے۔ اختراعی حکمت عملی کا فروغ ملکی کاروبار و صنعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ خیالات وتصورات کے بہتر فروغ کے لیے مختلف سطحوں پر مباحثہ ، مکالمہ اور باہمی گفتگو اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہماری از حد کوشش یہ ہونا چاہیے کہ ہم مقامی مسائل کا حل مقامی تناظر میں ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ تکنیکی لحاظ سے اس وقت پوری دنیا میں تیز تر تبدیلیاں متعارف ہو رہی ہیں۔ پاکستان کے نوجوان طبقہ میں جدید مہارتوں کا علمی فروغ ایک کارِ عظیم ہے۔ محمد حیدر معراج نے کہا کہ جامعہ گجرات کاBICاپنی اختراعی سرگرمیوں کے سبب ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ نوجوان طلبہ کو سیلف بزنس کی جانب راغب کرنا اور اس سلسلہ میں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ایک اہم قومی خدمت ہے۔ محنت ہمیں عزت و احترام عطاکرتی ہے۔ نوجوان طلبہ کے ذہنوں میں حب الوطنی کے جذبات کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ چیئر پرسن FMASڈاکٹر غلام علی بھٹی نے اپنے اظہار ِتشکر میں کہا کہ طلبہ میں علم کے فروغ کے ساتھ عمل کے لیے جدوجہد کے عنصر کو اجاگر کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے نوجوان طلبہ پاکستان کا بہترین انسانی اثاثہ ہیں۔ اساتذہ کا فریضہ ہے کہ وہ نوجوان طلبہ میں احساس علم کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہوئے زندگی کے عملی میدانوں میں ان کی کامیابی کے لیے انہیں معیاری تحقیقی و اختراعی رحجان سے بھی شناسا کروائیں۔ سیمینار میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے جستجو پر مبنی سوالوں کے ذریعے مختلف مسائل بارے آگاہی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جامعہ گجرات میں تیسری قومی سیرت کانفرنس ” پاکستانی سماج کی تشکیل جدید سیرت طیبہ کی روشنی میں ” کا انعقاد حافظ حیات کیمپس کے قائد اعظم لائبریری آڈیٹوریم میں8دسمبر2016ء بروز جمعرات کو ہو گا۔ تیسری قومی سیرت کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی اُمور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ پیر سید امین الحسنات ہونگے جبکہ کانفرنس کی صدارت کا فریضہ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء القیوم ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈاکٹر خالد ظہیر اور خورشید احمد ندیم شامل ہیں۔ قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد جامعہ گجرات کی شاندار روایات کی ایک اہم کڑی ہے اور ہر سال ربیع الاوّل کے مبارک مہینہ میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبیۖ اس قومی سیرت کا نفرنس کا انعقاد جامعہ گجرات میں انتہائی شاندار طریقہ سے کیا جاتا ہے۔ قومی سیرت کانفرنس کا مقصد نوجوان طلبہ کی نسل نو کو حضور اکرم ۖ کی اسوۂ حسنہ کے مبارک و مسعود روشن پہلوئووں سے شناسا کرتے ہوئے ان کے اذہان میں کردا ر و شخصیت کی سربلندی کے تصور کو اجاگرکرنا اور انہیں پیغمبر آخر الزماں ۖ کی انقلاب آفریں تعلیمات سے آشنا کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سینئر صحافی مظہر قیوم خاں اور سینئر رپورٹر علی اکبر کے والد عبدالحمید کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔۔