حساس اداروں کی کاروائی، اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کے رہنما گرفتار

Mufti Haider Ali

Mufti Haider Ali

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) حساس اداروں کی کاروائی، اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کے رہنما گرفتار،اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری اور راہ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر مفتی حیدر علی حیدری کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا۔

مفتی حیدر علی حیدری نا معلوم مقام پر منتقل ، تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے کاروائی کے دوران اہل سنت والجماعت ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری اور راہ حق پارٹی ٹیکسلا کے صدر مفتی حیدر علی حیدری کو اچانک چھاپہ مار کر محلہ منظورآباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں موصوف کا شمار اہل سنت والجماعت کے سرگرم کارکنان میں سے تھا ، حالیہ بلدیاتی الیکشن کمپین میں مفتی حیدر علی حیدری راہ حق پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتہائی سرگرم رہے اور سیاسی اجتماعوں کی زینت بنے رہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن کر رہی ہے گزشتہ روز بھی خانپور کے علاقہ پنڈ گاکھڑا میں ایچ آئی ٹی کے ملازم جاوید نامی شخص کے گھر سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں جاوید سمیت اسکی بیوی اور بیٹا ہلاک ہوئے۔

سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے، زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مفتیہ حیدر علی حیدری کو نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، جہاں حساس ادارے ان سے تفتیش میں مصروف ہیں ، مفتی حیدر علی حیدری کی گرفتاری کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا 4-5-2016