نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک پر مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا

Cricket

Cricket

کراچی : نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا رسک مینجمنٹ گروپ ماورکس نے لاجسٹک لائنزکو باآسانی 59 رنزسے ہرادیا فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے مقرررہ ٢٠اوورز میں 7 وکٹو ں کے نقصان پر 149 رنز بنائے شاکر احمدنے 42 فیضان نبی نے 27 فرحان اسلم نے 19 اور طلحہ ظفرنے 14 رنز اسکور کئے شاہد مشتاق نے 23 رنز کے عوض 3شعیب الر حمن جونیئر نے37 رنز کے عوض 2 جبکہ احمدعلی اور جاوید عامل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جو اب میں لاجسٹک لائنز 90 رنز بناکر آوٹ ہوگئی قوی صد یقی نے 8 1 رنز کے عو ض 3 جبکہ فیضان نبی ، طلحہ ظفر اور ٹیم کے کپتان سید شعیب الر حمن نے بالترتیب 3 – 6 اور 15 رنز کے عوض 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرحان شفیع نے ایک وکٹ حاصل کی اس میچ میں نیشنل بینک کے گروپ چیف طارق جمالی اور ناہید سلطانہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزراویس اسد خان انور فاور قی ، غلا م محمدخا ن اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔