مفادات کیلئے عوام کو فیلِ اقتدار کے پاوں تلے روندا جارہا ہے۔ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و برزگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب جھونپڑیوں پر مشتمل ماہی گیروں کی بستی میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے معصوم بچوں ‘ خواتین اور دیگر افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے مذکورہ واقعہ کا ازخود نوٹس لیکر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے استحصال مافیا کے اقتدار میں آنے کے بعد مخصوص و محدود افراد و طبقات کے مفادات کیلئے جس طرح عوامی و قومی مفادات کو فیلِ اقتدار کے پا¶ں تلے روندا اور عوام کو مظالم کی چھری سے ذبح کئے جانے کی روایت نے فروغ پایا ہے۔

اس کے بعد حادثات و سانحات کی بڑھتی ہوئی شرح ہر حادثے کے پس پردہ محرکات و مفادات کے جڑ و بنیاد تک پہنچنے اور پوشیدہ حقائق کو منظر عام پر لانے کی متقاضی ہے تاکہ عوام کے جان و مال اور قومی مفادات کا تحفظ ممکن ہوسکے مگر عوام جانتے ہیں کہ استحصالیوں پر مشتمل حکمرانوں سے اس کی توقع عبث ہے صرف عدلیہ یا فوج ہے جو تہیہ کرلے توعوام کے جان ومال اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے دیانتداری سے اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔