وزیرداخلہ نے عمران فاروق کیس کے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا

Ch Nisar

Ch Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران فاروق قتل کیس کےملزم خالد شمیم کی جیل سے ویڈیو ریکارڈ سامنے آنے کا نوٹس لے لیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اڈیالہ جیل میں قید عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالد شمیم کی ویڈیو کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ویڈیو سامنے آنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا پتا لگایا جائے کہ خالد شمیم کی ویڈیو کس نے اور کس کی اجازت سے بنائی ہے اور اس بات کی بھی تفتیش کی جائے کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے وقت جیل انتظامیہ کہاں تھی اور کیا جیل انتظامیہ بھی اس اقدام کی معاونت میں شامل تھی۔ وزیر داخلہ نے 2 روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔