وزیرداخلہ پنجاب کے ڈیرے پر خود کش دھماکا، 3 افراد جاں بحق

Shuja khanzada

Shuja khanzada

اٹک (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادے کے ڈیرے پر خود کش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ 20 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ بھی ملبے تلے دبے افراد میں شامل ہیں ،جنہیں تاحال نہیں نکالا جاسکا ہے ۔ صوبائی وزیر داخلہ کے سیکریٹری ملک انصار نے تصدیق کی ہے کہ شجاع خانزادہ دھماکے کے وقت ڈیرے پر موجود تھے اور وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اٹک کے گائوں شادی خان میں ہوا ،جس کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے، دھماکے میں ڈیرے میں موجود عمارت زمین بوس ہوچکی ہے۔ ایک خودکش بمبار آیا اور اس نے اپنے آپ دھماکے سے اڑا دیا ، دھماکے میں3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔