وزیر داخلہ سندھ کا صوبے بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کی ہدایت

Police High Alert

Police High Alert

کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے صوبے بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کے خلاف رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہے کہ حالات پر نظر رکھیں۔

ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اسنیپ چیکنگ کریں اور معمول کی گشت کو بڑھائیں۔