داخلہ اسٹال میں جمعیت نے 12000 طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی: اسامہ نصیر

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم اسامہ نصیر نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے لگائے گئے داخلہ اسٹالز پر جمعیت نے 12000 طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی ، طلبہ و طالبات میں رہنمائے داخلہ کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور ان کی کیر ئر کونسلنگ کے لئے جمعیت نے اپنی خدمات فراہم کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پنجاب میں جمعیت کی جانب سے قائم کی جانے والی داخلہ کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ طلبہ و طالبات کے جامعہ میں داخلہ ہونے تک ان کی رہنمائی اور معاونت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

جامعہ پنجاب میں طلبہ و طالبات کی خدمت او ر ان کے کردارکی تعمیر کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔جامعہ پنجاب میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہنے کے لئے تمام ڈیپارٹمنٹس میں ویلکم پارٹیز کا اہتمام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہفتے کو جامعہ پنجاب میں داخلے کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔

Admison Camp

Admison Camp

Admison Camp

Admison Camp