اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

Marshal Sohail Aman

Marshal Sohail Aman

کراچی (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایئر وار کالج کراچی میں سیمنار سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے،ضرب عزب میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مستحکم بنایا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اندرون اور بیرونی خطرات سے آگاہ اور اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے، پاک فضائیہ تجدید کے ایک نئے اور اہم دور سے گزررہی ہے۔ نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تربیت ہمارا بنیادی اصول ہے۔ جے ایف تھنڈر جیسے کئی منصوبے زیرغور ہیں۔