انٹرنیشنل ارائیں فورم کا سینئر صحافی جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کے بہیمانہ قتل کی مذمت

International Arain Forum

International Arain Forum

انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبر نے سینئر صحافی اور معروف اینکرپرسن جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں لاقانونیت کی انتہاء ہوچکی ہے۔

دن دیہاڑے لوگوں کاقتل عام ہورہا ہے مگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ہارون سلیم کے بہیمانہ قتل میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔

علاوہ ازیں انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل دے۔