انٹرنیشنل چیمپئنز کپ فٹبال ٹورنامنٹ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی کامیابی

Manchester United Success

Manchester United Success

نیویارک (جیوڈیسک) انٹرنیشنل چیمپئنز کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے بارسلونا کلب کو ایک کے مقابلےمیں تین گولز سے ہرا دیا۔

امریکہ میں انٹرنیشنل فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بارسلونا کی بڑی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑا ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ویان رونی نے پہلا گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو حریف پر برتری دلا دی ، ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بارسلونا کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

بارسلونا پورے میچ میں صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو سکا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے تین گول داغ کر میچ میں فتح حاصل کی۔