انٹرنیشنل کانفرنس کی تیاریاں مکمل، اوورسیز پاکستانی کرسچن آلائینس کے ممبران اپنے مہمانوں کے استقبال کے لئے تیار

ایمسٹرڈیم (نمائندہ خصوصی) یاد رہے کہ 25 مارچ کو بروز ہفتہ ایمسٹرڈیم میں پاکستانی مسیحیوں کے حوالے سے ایک انٹرنیشنل کانفرنس منقد کی گئ ہے جس میں یورپ اور برطانیہ سے پاکستانی مسیحی لیڈرز بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے آخری میٹینگ ہالینڈ کی پورٹ سٹی روٹرڈیم میں منعقد کی گئ ۔ اس میٹینگ کی میزبانی پاسٹر ندیم دین کر رہے تھے۔اور ان کے ساتھ معاونت کے طور پر ایلڈر اعجاز فراز اور بوبی بوب بھی موجود تھے۔ اس میٹینگ میں انٹرنیشنل کانفرنس کے تمام پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ تمام ممبرز جن کو گزشتہ میٹینگ میں زمہ داریاں سونپی گئ تھیں انہوں نے اپنی رپوٹس پیش کیں اور ان رپورٹس کی روشنی میں پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ ممبرز نے جناب کلیم سلیم کی خدمت کو سراہا جنہوں نے ایمسٹرڈیم جیسے مہنگے شہر میں کانفرنس کے لئے نہایت مناسب قیمت پر ہال کا بندوبست کیا اور مہمانوں کے لئے نہایت مناسب قیمتوں پر ہوسٹل کے کمروں کا بندوبست کیا۔ بہت سے مہمانوں نے اتنی کم قیمت پر کمروں کے لئے شکریہ ادا کیا۔اس میٹینگ میں پاسٹر ندیم دین، پاسٹر پرویز اقبال، اوینجلسٹ مائیکل ولئیم ، ایلڈر اعجاز فراز، ایلڈر ساجد بھٹی، انجم اقبال، عظیم مسیح، کلیم سلیم، اعجاز میتھیو زوالفقار، گُلباز فضل ، منگت مسیح ، بوبی بوب ،رفیق تھامس ، عابد شکیل ، سسٹر حنا پرویز ، سلیم دین اور راقم واٹسن سلیم گل موجود تھے۔ وہ لیڈرز جو میٹینگ میں موجود نہی تھے مگر اس پروگرام کا حصہ ہیں اور مالی طور پر اس پروگرام کو سپورٹ کر رہے ہیں ان میں پاسٹر ولئیم پیغانی، پاسٹر منور عنایت، پاسٹر عمران گل، مورس عنایت، جمشید ملک، گیسپر ڈانئیل، یونس ولئیم، ماجد ملک ، گریفن عمانیئل اور سنی ولئیم شامل ہیں ۔ (یاد رہے کہ اس پروگرام کو ہم اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں )۔ اس کے علاوہ کل کی میٹینگ میں بیلجئیم سے بشپ ارشد کھوکھر نے خصوصی طور پرشرکت کی اور انہوں نے اس کانفرنس کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہالینڈ میں تمام چرچز، سیاسی اور سماجی راہنماؤں کو ایک جگہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور ان کو اس اتحاد اور یکجہتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس انٹرنیشنل کانفرنس کے انقاد کے لئے جہاں ہالینڈ کے سیاسی اور سماجی راہنماؤں نے اپنا کردار ادا کیا وہاں ہمارے مزہبی لیڈرز بھی پیچھے نہی رہے بلکہ ان کے تدبر، فہم اور دانش سے ہم نے خوب فائدہ اٹھایا اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہمارے مزہبی راہنماؤں کا کردار بہت مثبت اور مضبوط رہا۔

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting