بیرون ملک سیاسی اجلاس بلانے والے قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے’ راجونی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی اور لندن میں ہونے والے اجلاسوں میں پاکستانی سیاست کے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ’عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں’اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر’وحید کلہوڑو’اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو’رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا’حسن علی لاکھانی’سائیںعلی ڈنو’اشتیاق ارائیں’ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم ‘صدرا چوہدری ‘ فاطمہ میمن ‘ نگہت ہاشمی اور راجونی اتحاد میں شامل دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ مشکل حالات میں قوم کو تنہا چھوڑ کر بیرون ملک خود کو محفوظ تصور کرنے ‘ بیرون ملک جائیدادیں اور اثاثے بنانے ‘ بیرون ملک کاروبار کرنے ‘ اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم کیلئے بھجوانے اور بیرون ملک علاج کیلئے جانے والے اور کرپشن آپریشن کی پاداش میں رینجرز کے اختیارات محدود کرنے والے نہ تو محب وطن ہوسکتے ہیں

نہ ہی قوم سے مخلص …اسلئے قوم کو دبئی اور لندن میں بیٹھ کر سیاست کرنے والوں کے ساتھ ان سیاسی جماعتوں سے بھی نجات حاصل کرنی چاہئے جن کی ڈوریں بیرون ملک سے ہلتی ہیں یا جو سامراجی ممالک کے اشاروں پر چلتی ہیں کیونکہ ملک وقوم سے مخلص ہوتے ہیں وہ ہر حال میں قوم کے ساتھ رہتے ہیں اور جو قوم کے ساتھ رہتے ہیں وہی قوم کے دکھ درد کو سمجھ کر اس کا مداوا کرسکتے ہیں۔