عالمی یوم امن کے موقع پر عقیل طاہر کیلئے پاور آف پیس ایوارڈ

Power of Peace  Award

Power of Peace Award

آسٹریلیا (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کے عالمی دن برائے امن کے موقع پر پاکستانی شہری عقیل طاہر کوپاور آف پیس ایوارڈ دیا گیا’تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا عالمی یوم امن ہر سال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے پاور آف پیس ایوارڈ انفرادی یا گروپ کی امن کیلئے کاوشوں پر دیا جاتا ہے ‘رواں سال پاور آف پیس ایوارڈپاکستانی شہری عقیل طاہر کی ایسوسی ایشن ”آسٹریلیا پاکستان یوتھ ایسوسی ایشن ” کو دیا گیا ہے ‘عقیل طاہر یہ ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی ہیں۔