تین روزہ انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول پیرس میں دریائے سین کے کنارے 23 ستمبر دن 12 بجے سے شروع ہو گا

Village International de la gastronomie

Village International de la gastronomie

پیرس (اے کے راؤ) دنیا فیشن کا شہر پیرس 23 ستمبر بروز جمعہ دن 12 بجے سے تین روزہ بین الاقوامی انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کر رہا ہے یہ اہتمام دریائے سین کے کنارے Port Gros Caillou PARIS پر ایک گاؤ ‎ں بسا کے کیا جا رہا ہے اس گاؤ‎ں کی انٹری فیس بڑوں کے لیے 3 یورو اور بچوں کے لیے ایک یورو ہو گی. اس فوڈ فیسٹیول میں 37 ممالک حصہ لیں گے۔ سفارت خانہ پاکستان بھی بھر پور انداز میں اپنا کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس فوڈ فیسٹیول میں کھانے کے اسٹال کے ساتھ ساتھ کھانے سے متعلق ، کراکری ، کچن ویر ، آلات موسیقی اور دیگر مصنوعات کی فروخت کاا اہتمام بہی ہے . فیسٹیول کو مزید جاندار بنانے کے لیے محافل موسیقی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

فرانس ملٹی کلچرل ممالک میں سے ایک ہے جس میں دوسرے ممالک کے لوگوں کی کثیر تعداد بستی ہے ، اس فیسٹیول کے زریعے مختلف ممالک کے لوگوں کی ثقافت کو کھانوں کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر لانا اور ایک دوسرے سے روشناس کروا کر آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔