بین الاقوامی تارکینِ وطن کی شرح میں 41 فی صد اضافہ ہوا ہے: اقوام متحدہ

Immigrants

Immigrants

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی تارکینِ وطن کی شرح میں 41 فی صد اضافہ ہوا ہے جن میں دو کروڑ مہاجرین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 15 برسوں میں ترکِ وطن کرنے والوں کی تعداد میں 24 کروڑ اور 40 لاکھ تک پہنچ گئی جن میں دو کروڑ مہاجرین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت شامی مہاجرین دنیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔

گزشتہ سال یورپ میں بین الاقوامی مہاجرین کی تعداد سات کروڑ 60 لاکھ رہی جو کُل تعداد کی دو تہائی کے برابر ہے ۔ تاہم شامی مہاجرین کے معاملے پر رواں برس اقوام متحدہ اجلاسوں کا ایک سلسلہ شروع کر رہی ہے جس کی ایک ملاقات 30 مارچ کو جنیوا میں ہو گی۔

جہاں رکن ممالک شامی مہاجرین کی آباد کاری کے مقامات سے متعلق منصوبے تیار کریں گے۔