بین الاقوامی سازش کے ذریعے توانائی کے عظیم منصوبے کو متنازعہ بنایا گیا: شہباز احمد گجر

Jhang

Jhang

جھنگ : جمعیت علماء اسلام کی مرکزی شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرک سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سستی و مستقل بنیادوں پر توانائی کے حصول اور لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کر نے کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر ازحد ضروری ہے۔ ایک بین الاقوامی سازش کے ذریعے توانائی کے اس عظیم منصوبے کو متنازعہ بنایا گیا ہے جبکہ اس ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ تر بیلا ڈیم سے بھی پہلے تیار کی گئی تھی۔

پوری دنیا کے چو ٹی کے انجینئر ز اس ڈیم کو کو ملک کی ترقی کیلئے انتہائی مفید قرار دے چکے ہیں انڈین خفیہ ایجنسی ،،را ،، اس ڈیم کی مخالفت میں خیبر پختون خواہ اور سندھ کی بعض قوم پرست جماعتوں کو ہر سال اربوں روپے دے رہی ہے حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے اس امر کی فوری تحقیقات کر یں اور حکمران اس ڈیم کی تعمیر شروع کر ائیں کیونکہ کالا باغ ڈیم کے مخالفین کے پاس کو ئی دلیل نہیں ہے یہ لوگ پاکستان کی مخالف قوتوں کے ہا تھ استعمال ہو رہے ہیں۔