عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Crude Oil  Prices High

Crude Oil Prices High

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کئی ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد آج دوران ٹریڈنگ 5 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آج ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 58 سینٹس اضافے کے ساتھ 30 ڈالر 83 سینٹس فی بیرل کی سطح پر دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں بہتری اور یورپ و امریکا میں سردی کی لہر کے باعث آج 3ماہ قیمتوںمیں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ اضافے کا یہ مطلب نہیں لینا چاہیے کہ تیل قیمت میں کمی کا رحجان رک گیا یا کوئی ایسی تبدیلی رونما ہو چکی ہے کہ قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں خاصی کم ہوگئیں اور اب مزید کمی کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہو گا ۔