انٹرنیشنل میڈیا فورم: عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب

Abdul Sattar Edhi, Lit Candles

Abdul Sattar Edhi, Lit Candles

لاہور: انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم، صدراقبال کھوکھراور ہیلپ وے کی چیئرپرسن نائلہ نذیرکی قیادت میں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج مورخہ 17 جولائی 2016ء بروزاتوار شام 5 بجے پریس کلب لاہور کے سامنے شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوگی۔

جس میںمتعدد سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات اظہار خیال کریں گی۔ تقریب میں عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لئے لازوال اور بے مثال خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔سول سوسائٹی ارکان کو بھی شرکت کی دعوت ہے۔