انٹرنیشنل میڈیا فورم کا علاقائی صحافت کے فروغ کیلئے ایوارڈز تقریبات کا انعقاد

Lahore

Lahore

لاہور: علاقائی صحافت کے فروغ اورمقامی صحافیوں،ادیبوں،کالم نویسوں،شعراء ،کی خدمات کے اعتراف میں”انٹرنیشنل میڈیا فورم”اور ” عوامی محبت”کے اشتراک سے 19 جون 2016ء اتوارپریس کلب مصطفی آباد قصور میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور ایوارڈزتقسیم کئے جائیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیافورم کیچیئرمین ایم اے تبسم اورصدراقبال کھوکھر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی ساتھیوں کی راہنمائی اور قومی سنیئر رہنمائوں کے ساتھ مل کر علاقائی صحافت کے فروغ ا ورمعاشرتی اقدار وروایات میں بہتری پیدا کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے کیونکہ بڑے بڑے اخبارات وچینلز علاقائی سطح پر کام کرنے والے ساتھیوں کے بغیر کام نہیں کرسکتا۔ہم سب کو ان کی مشکلات کے ازالے اور جائز پیشہ وارانہ حقوق کی فراہمی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کوٹرادھاکشن، اوکاڑہ،ساہیوال،پاکپتن،حبیب آباد،پھولنگر، مریدکے،شیخوپورہ سمیت دیگرعلاقوں میں تقاریب منعقد کی جائیں گی جس کے لئے متعلقہ پریس کلبوں،سنیئر صحافیوں وکالم نویسوں سے رابطے کئے جارہے ہیں جس میں قومی سنیئر صحافی ،مقامی ممبران اسمبلی،علاقائی انتظامی ،سیاسی وسماجی شخصیات بطورمہمان خصوصی شریک ہوا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی ایسی شخصیت،ادارے یاساتھی کو جانتے ہیں جس کی علاقے میں انسانی،سماجی،صحافتی خدمات ہیںتو انٹرنیشنل میڈیا فورم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔