انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کی ایک پروقار تقریب

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

تحریر: مولانا رضوان اللہ پشاوری
یہ تو ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ آقائے نامدار، فخر موجودات، ہادی عالم ،محمد مصطفی،محمدمجتبیٰ، محمد عربیۖ کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے،مگر پھر بھی قادیانی حضرات نے اپنے لیے نہ صرف ایک نبی کا دعویٰ کیا بلکہ اس پر وحی اترنے کے بھی یہ آندھے قائل ہیں، یہاں تک کہ ان کے لیے وحی لانے والے فرشتوں کے نام بھی وضع کئے گئے ہیں، کہ غلام احمد قادیانی نبی ہے اور اس پر وحی اتر رہاتھااور ان کے پاس ارشادات لانے والے معزز فرشتے کا نام ٹیچی ٹیچی ہے،یہ تو صرف اس زمانے کی بات نہیں ہے بلکہ ابوبکر صدیق کے زمانے میں ببھی ایک آدمی جس کو مسیلمہ کذاب کہا جاتا ہے نے بھی نبوت کا دعویٰ کیا تو صحابہ نے مل کر اس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔

ہائے افسوس کہ ہم کس زمانے میں اپنی زندگی گذار رہے ہیں،کیا ہم اپنے آقائے نامدارۖکی یہ عزت بچا نہیں سکتے ؟کیوں نہیں ،ہمت مرداں مدد خدا!بس چند لوگوں نے مل کر مرزاغلام احمد قادیانی کا مقابلہ کیا اور یوں ان کے مرکز ربوہ پر قابض ہوگئے،وہاں پر اسلام کا علم بلند کیا،تو وہی سے ختم نبوت کی یہ تحریک شروع ہوگئی اور الحمداللہ آج تک ختم نبوت کے مختلف مومنٹ ابھی تک آقائے نامدارۖ کی اس عزت کو بچانے میں مصروف عمل ہیں۔

Khatm e Nabuwat

Khatm e Nabuwat

اسی سلسہ کی ایک کڑی انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ ہے،کہ یہ حضرات ہر قسم کے مشکلات کو خندہ پیشانی کے ساتھ سہہ لیتے ہیں صرف اسی کی بناء پر کہ ہم آقائے نامدارۖ کی عزت وناموس کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں،آنکھوں دیکھا حال ہے کہ ہم ایک میڈیا سنٹر ان کو دعوت دینے کے لئے گئے تو انہوں نے ہماری انٹرویوشروع کی رکھی،سوالات کا انبار لگا لیا،کہ دنیا میں تو اور بھی ختم نبوت مومنٹ ہیں آپ انٹر نیشنل کے ساتھ کیوں ہیں؟تو ذہن میں اللہ تعالیٰ نے بہت ہی اچھے جواب کا القاء کیا کہ ہاں دنیا میں تو اور بھی بہت سارے کام کر رہے ہیں ،ہر ایک نے اپنی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے،فہم ختم نبوت والے ختم نبوت خط وکتابت کورس کرا کر لوگوں کو بنیادی عقائد ختم نبوت سے روشناس کر رہے ہیں،شبان ختم نبوت والے پوسٹر چھاپ چھاپ کر دنیا میں تقسیم کر کے لوگوں کو مرزاغلام احمد قادیانی کے مذموم عقائد سے بچا رہے ہیں

بہت سارے اور بھی ہیں اگر خدانخواستہ حکومت کی طرف سے کسی ایک جماعت پر کام کرنے کی پابندی لگ جائے تو دوسرا تو سرگرم ہوگا نا۔۔۔بس اسی کے ساتھ ہی وہ صاحب خاموش ہو گئے اور ہم نے ان کو 7 اگست کوہونے والے پروگرام کی دعوت دی،اپنے ہی کوریج کو درست بنانے کے لیے میڈیا والوں کو رمضان میں افطار ڈنر کا پروگرام کیا الحمد اللہ اس کے بہت ہی اچھے ثمرات مرتب ہوگئے۔

Khatm e Nabuwat conference

Khatm e Nabuwat conference

الحمد اللہ ہمارے اس اعلان پر تمام امت مسلمہ نے لبیک کہااور اپنی مصروفیت کو آگے پیچھے کر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کی تشریف آوری نے اس پروگرام کی رونق کو دوبالا کر دیا،پشاوری بھی جب جلسہ گاہ میں داخل ہوا تو بہت سارے علمائے کرام ومشائخ عظام کو سٹیج پر رونق افروز دیکھا،علمائے کرام اور دور دراز سے آئے ہوئے مہمانان گرامی کی یہ کژیر تعداد دیکھ کر دلی خوشی ومسرت ہوئی کہ الحمداللہ آج بھی مملکت خداداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں آقائے نامدارۖ سے اتنی عقیدت ومحبت ہے کہ ہمارے ایک ہی آواز پر انہوں نے لبیک کہا اور حاضری کو یقینی بنایا،ظاہر سی بات ہے کہ جب مخلوق خدا کی اتنی کثیر تعداد ہوگی تو صرف علمائے کرام ومشائخ عظام ہی کو وعظ کا موقع ملے گا،واعظین میں سے ایک جو ہمارے لیے قابل صد وافتخار تھے شیخ محی الدین جو کہ مکہ مکرمہ سے تشریف لائے تھے

ان کے علاوہ الیاس احمد چینوٹی حفظہ اللہ اور عبد الحفیظ مکی حفظہ اللہ جو کہ کل پاکستان کے انٹر نیشنل ختم نبوت کے امیر ہیں قابل ذکر ہیں۔دوران دریں حالیکہ ایک صاحب وعظ ہی کر رہے تھے کہ اتنے میں ایک سفید دیش انسان سٹیج کی طرف آئے اور کہا کہ مجھ میں بھی اسلامی ولولہ اور جوش ہے تو اپنے جوش کو کم کرنے کے لئے چند نعرے لگا کر واپس بیٹھ گئے میں نے اس سفید ریش انسان سے پوچھا کہ باباجی یہ کیا ماجرا تھا کہ آپ اچانک سٹیج کی طرف گئے اور نعرے لگا کے واپس بیٹھ گئے تو اس نے کہا کہ صرف اسی شوق اور ولولہ سے کہ کل بروز قیامت آقائے نامدارۖ کے ہاں جب حاضری ہوگی تو یہ تو بتا سکوں گا نا کہ میں ختم نبوت کے لیے نعرے بلند کئے تھے،تو پشاور کے رونگٹے کھڑے ہوگئے،کہ اس سفید ریش انسان میں کتنی غیرت ایمانی ہے؟اللہ تعالیٰ ہم کو بھی اسی غیرت ایمانی سے سرفراز کر لیں،جتنے مہمانان گرامی تشریف لائے تھے اللہ تعالیٰ ان تمام کی عمروں میں برکت عطا کریںاور ہمیں دین اسلام کی صحیح معنوں میں محافظ بنائے(آمین) ایں دعا از من واز جانب جہاں امین باد

Rizwan Peshawari

Rizwan Peshawari

تحریر: مولانا رضوان اللہ پشاوری
rizwan.peshawarii@gmail.com
0313-5920580