عالمی یوم القدس نا فقط مظلومین فلسطین بلکہ مظلومین جہاں کی مدد ونصرت کا تقاضہ کرتا ہے

International Quds Day

International Quds Day

لاہور (پ ر) مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی نے پاکستان کی تیسری بڑی القدس ریلی میں خصوصی شرکت کیلئے کراچی روانگی سے قبل مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو م القدس صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا دن ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب امام خامنہ ای کی سربراہی میں قبلہ اول القدس آزاد ہوگا

ہم امامیہ جوان خون کے آخری قطرہ تک قبلہ اول بیت المقدس کی تحریک آزادی کو زندہ رکھیں گے۔ مرکزی صدر آئی ایس او نے کہا کہ تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے، یہ دن اسلامی انقلاب کے بانی و رہبر حضرت امام خمینی کے فرمان پر پوری دنیا میں بغیر کسی تفریق کے منایا جاتا ہے، امام خمینی نے اس دن یعنی یوم القدس کو فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کا دن قرار دیا ہے اور فرمایا کہ یہ دن ظالمین کے مقابلے میں کامیابی و کامرانی کا دن ہے، اس لئے عالمی یوم القدس نا فقط مظلومین فلسطین بلکہ مظلومین جہاں کی مدد ونصرت کا تقاضہ کرتا ہے اس دن دنیا کی تمام فضائوں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور کے نعرے گونج اٹھنے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امام خمینی نے دنیا کو باور کروایا کہ القدس کا مسئلہ مسلمانوں سے تعلق رکھتا ہے اور مسلم امہ کو اسے ہر صورت بازیاب کروانا چاہئے

صیہونزم اسلام پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے، صیہونزم کا مقصد صرف فلسطین پر قابض ہونا ہی نہیں بلکہ ایک کے بعد ایک مسلم ملک پر اپنا تسلط قائم کرنا ہے، امام خمینی نے دنیا پر واضح کیا کہ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ غاصب اسرائیل کا وجود اور اس کے جاری مظالم کا مقصد صرف اور صرف فلسطین پر قابض ہونا نہیں بلکہ یہ ایک کے بعد ایک کرکے تمام عرب مسلم ممالک پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، جس طرح فلسطین پر کیا گیا ہے، آج فلسطین کے مظلوم لوگ اپنا دفاع خود کر رہے ہیں، لہذا یہ ہر ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینی مظلوموں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کریں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے مسئلے کو پوری امتِ مسلمہ کا حقیقی مسئلہ قرار دیا، لیکن پاکستان کے بے حس حکمران فلسطین کے مسئلہ کو اہمیت نہیں دے رہے۔

قائد اعظم کے ارشادات کی روشنی میں یوم القدس پاکستان میں سرکاری سطح پر منانا چاہیئے۔اگر تمام عالم اسلام فلسطین پر قبضہ کی ابتدا ء سے ہی صیہونی حکومت کے خلاف حیقیقی معنوں میں برسرپیکا ہوجاتے تو آج جو مسلم ممالک میں دہشت گردی کی جو صورتحال بنی ہوئی ہے اس کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔یاد رہے کہ آج ملک بھر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طورپر منایاجائے گا ۔اس سلسلہ میں 200سے زائد مقامات پر ریلیاں منعقد ہوں گی۔