انٹرنیٹ پر فرقہ واریت پھیلانے کیخلاف بل کی منظوری قابل تحسین ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے قوانین کے ساتھ ساتھ ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایاجائے، باہمی تفرقہ بازیاں قوموں کی تباہی کے اسباب ہیں، اسلام تفرقہ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دیتا بلکہ اس کی حوصلہ شکنی کرتاہے۔

قومی اسمبلی میں انٹریٹ پر فرقہ واریت اور دھمکیوں کے حوالے سے بل کی منظوری قابل تحسین ہے ،بزرگوں کی توہین پر مبنی لٹریچر فرقہ واریت کا سب سے بڑا سبب ہے،اسی طرح انٹرنیٹ میںاداروں کی جانب سے جعلی فتویٰ اپ لوڈ کرنے کی بھی روک تھام کی جائے، ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ”قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کیخلاف بل کی منظور ی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بل کی منظوری ایک اچھا اقدام ہے مگر اس پر عمل درآمد کو یقینی بناناہوگاایسے قوانین کا کوئی فائدہ نہیں جن پر عمل نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کابنیادی سبب نفرت انگیز تقاریر اور وہ لٹریچر ہیں جن میں مخالف فرقے کی بزرگ ہستیوں کے خلاف بازاری زبان استعمال کی جاتی ہے جس کے باعث باہم تنازعات جنم لیتے ہیںاس قسم کے تنازعات کا باعث بننے والے لیٹریچر بھی سختی سے پابندی عائد کردی جائے اور پھر فرقہ واریت کے حوالے سے ٹھوس قانون سازی کرکے مستقبل طور پر اس کا حل تلاش کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ ہر قسم کے مواد اورنفرت انگیز تقاریر و ویب سائٹس پر پابندی عائد کرکے اس پر عمل درآمد کیاجائے اور مذہبی جلسے جلوسوں اور مجالس کو عبادت گاہوں تک محدود کرنے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے۔