انٹرا پارٹی الیکشنز یورپ برائے تحریک انصاف ،پارٹی تباہی کے دھانے پر

PTI

PTI

یورپ: جب سے یورپ کے اندر تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سلسلہ شروع ھوا ہے ہر طرف سے شور شرابہ،کھینچا تانی کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہو جس جس ملک میں بھی الیکشنز ھوئے وہاں سے کسی نہ کسی مسلے نے سر اٹھایا اور عجیب افرا تفری کا ماحول نظر آیا۔

یہ عجیب الیکشنز ہو رہے ہیں جس کو تحریک انصاف کے اپنے کارکن ماننے کو تیار ہی نہیں ہو رہے ہیں،جس کو دیکھو وہ الیکشن کمیشن کے خلاف نظر آئے گا،معلوم ھوا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھا ڈپٹی سیکرٹری برائے اوور سیز احمد جواد نے اپنے من پسند افراد (عطا محمد) الیکشن کمیشنر اور (مشتاق خان جدون) مصالحتی کمیٹی کا چیئرمین بنا کر اپنے من مانے افراد کو الیکشن جتوا رہے ہیں۔

جس کے خلاف یورپ بھر میں پارٹی کارکنان احتجاج کر رہے ہیں اور ہر طرف دھاندلی دھاندلی کا شور شرابہ ہے،جب جوتوں میں دال بٹے گی تو پھر ایسا تو ہونا ہی تھا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کی ہائی کمانڈ نے اگر اس ساری صورتحال پر کوئی نوٹس نہ لیا تو تحریک انصاف کا یورپ میں پھر الله ہی حافظ ہیں۔