تفتیشی افسران کو انسداد دہشت گردی عدالتوں میں گواہان کی پیشی کو یقینی بنانے کا حکم

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کا تفتیشی افسران کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں گواہان کی پیشی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی زیر صدرات اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی 14 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز علاوہ اعلیٰ پولیس افسران، پراسکیوٹر جنرل پنجاب، ڈی جی فرانزک اور انویسٹی گیشن کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی سزائوں کے علاوہ پراسکیوشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر جسٹس محمود مقبول باجوہ نے محکمہ پراسکیوشن اور انویسٹی گیشن کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی اور حکم دیا کہ تفتیشی افسران گواہان کی عدالتوں میں پیشی یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ آئندہ اجلاس پر آئی جی جیل سے موبائل استعمال کرنے والے ملزموں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔