تحقیقات کر رہے ہیں کہ نقاب پوش شخص کون ہے: سہیل بلوچ

Sohail Baloch

Sohail Baloch

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز کی جانب سے ویڈیو جاری کی جانے کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رینجرز کی فوٹیج میں دکھائی دینے والا نقاب پوش شخص پی آئی اے کا ملازم ہے اس نے آنسو گیس کی شلینگ سے بچنے کے لئے منہ پر کپڑا ڈال رکھا تھا۔

تاہم ایئر پورٹ تھانے کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ نقاب پوش شخص کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ کون تھا، تحقیقات سے قبل اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔