تحقیقات غیر جانبدار ٹربیونل سے کروائی جائیں، رضا حسن کا مطالبہ

 Raza Hasan

Raza Hasan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی جانب سے واحد ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے اسپن باؤلر رضا حسن کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے۔

قومی کرکٹر نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔ سزا سناتے وقت پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا موقف نہیں سنا۔ وہ غیر جانبدار ٹربیونل میں اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔ کھلاڑی کے وکیل اظہر حمید نے کہا کہ پی سی بی نے کرکٹر کو سزا سناتے وقت بورڈ کے طریقہ کار پر عملدرآمد نہیں کیا۔

معاملے کی تحقیقات غیر جانبدار ٹربیونل سے کروائی جائیں۔ واضح رہے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے کرکٹر پر 2 سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لینے سے روک رکھا ہے۔