صطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/01/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں بجلی چوری کا دھندہ عروج پر، ایس ڈی او قابو پانے میں ناکام، محکمہ کے ملازمین کی بڑی تعداد ملوث، بجلی چوری نہ کرنے والوں کو زائد یوٹس سامنا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مصطفی آباد میں بجلی چوری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، بجلی چوری میں واپڈا کے ملازمین کی بڑی تعداد ملوث ، بجلی چوری نہ کرنے والے غریب صارفین کو ہر ماہ زائد یونٹس کا سامنا، غریب صارفین محنت مزدوری کی بجائے واپڈا آفس کے چکر لگانے پر مجبور، ایس ڈی او سب ڈویژن ثاقب منور قابو پانے میں ناکام، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی چوری پر قابو پانے اور غریب صارفین کو زائد یونٹس نکالنے کا مطالبہ کیا گیا، اعلی حکام بجلی چوری میں ملوث ملازمین اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کریں نہ کہ غریب اور بل ادا کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کریں۔

……………………………..
…………………………….
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سب ڈویژن مصطفی آباد میں ٹرانسفارمرز کی غیر قانونی مرمت کا سلسلہ جاری، واپڈا ملازمین جلنے والے ٹرانسفارمر کو اپنے آفس میں لا کر صارفین سے مرمت کے نام پر ہزاروں روپے وصول کر لیتے ہیں، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مصطفی آباد میں ایس ڈی او کی آشیر باد سے غیر قانونی طور پر ٹرانسفارمرز کی مرمت کا سلسلہ جاری ہے، واپڈا ملازمین جلنے والے ٹرانسفارمر کو پرائیوٹ مستری یا کسی پرائیوٹ ورکشاپ میں لیجا کر معمول رقم دے کر مرمت کروالیتے ہیں جبکہ صارفین سے ہزاروں روپے وصول کرکے اپنا اپنا حصہ ایماندار سے تقسیم کر لیتے ہیں، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی طور پر ٹرانسفارمرز کی مرمت اور مرمت کے نام پر ہزاروں روپے کی وصولی کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے، با اثر ذرائع کے مطابق چوری شدہ ٹرانسفارمر بھی انہیں ورکشاپوں میں فروخت ہوتا ہے۔