انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے

Inzamam ul Haq

Inzamam ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) گریٹ بیٹسمین انضمام الحق نے کرکٹنگ اور خاص طور پر بیٹنگ گر سیکھانے کے لیے افغانستان بورڈ سے معاہدہ کر لیا ہے۔

سابق کپتان بطور ہیڈ کوچ ایک ماہ کے لیے خدمات دیں گے۔ انضمام الحق کی بطور ہیڈ کوچ اسائنمنٹ افغان ٹیم کا دورہ زمبابوے ہے جس کے لیے وہ اپنی ٹیم کو پانچ اکتوبر کو ہرارے میں جوائن کریں گے۔

ایک سو بیس ٹیسٹ اور تین سو اٹھہتر ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے انضمام الحق نے دو ہزار بارہ تیرہ کو بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے جانے والی قومی ٹیم کے لیے بیٹنگ کنسلٹنٹ رہے۔

ماضی میں قومی کھلاڑی راشد لطیف اور کبیر خان بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔