انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے : مصباح الحق

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کے فیصلے کو سراہا ہے، قومی کپتان کہتے ہیں کہ فٹنس پر سخت محنت کر رہے ہیں اور دورہ انگلینڈ کے لئے تیار ہیں۔

انضمام الحق کے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کو بیشتر کرکٹرز پاکستان کرکٹ کے لئے خوش آئند کہہ رہے ہیں اور اب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی اس بات کی حمایت کی ہے۔

قومی کپتان کہتے ہیں کہ انضمام الحق کو ٹیم سے دور گئے زیادہ وقت نہیں ہوا اور ٹیم میں بہت سے کرکٹرز ایسے ہیں جن کے ساتھ سابق کپتان کھیل چکے ہیں ۔ دورہ انگلینڈ کے لئے مصباح الحق خود کو فٹ کر رہے ہیں۔

قومی کپتان کہتے ہیں کہ وہ یہ اہم سیریز کھیلنا چاہتے ہیں جس کے لئے فٹنس پر سخت محنت کر رہے ہیں ۔ پاکستان کپ میں مصباح الحق فیڈرل ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس ٹورنا منٹ سے کافی پریکٹس ہو پائے گی۔