اقبال ڈے کی مناسبت سے بدین کے مختلف اسکولوں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

Badin Iqbal Day

Badin Iqbal Day

بدین (عمران عباس) اقبال ڈے کی مناسبت سے بدین کے مختلف اسکولوں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد، بچوں کی جانب سے نعت خوانی، تقاریر اور ٹیبلوز بھی پیش کیئے گئے۔

بدین میں علامہ اقبال کے جنم دن کے حوالے سے بدین شہر کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، بدین کے نجی انڈس پبلک اسکول میںہونے والی تقریب میں اقبال ڈے کے حوالے سے بچوں نے علامہ اقبال کی تصاویر کے پوسٹر اور بینر ہاتھوں میں لیئے ہوئے تھے جبکہ بچوں اور اسکول کے اساتذہ کی جانب سے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

بعدازاں اسکول کے اندر بچوں کی جانب سے مختلف ٹیبلوز، نعت خوانی اور تقاریری مقابلے بھی ہوئے، جس میں سے پوزیشن اٹھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے، اس موقع پر اسکول کے پرنسپال ایاز دانش، پروفیسر عبداللہ شیدی، عزیز بھنبرو، علی علوانی ، تنویر میمن اور دیگر نے علامہ اقبال کی زندگی پر روشنی ڈالی اور بچوں کو ان کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی اور اقبال کے فکر کا پیغام بھی دیا۔۔۔