اقبال ٹاؤن لاہور میں فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق، مقدمہ درج

Lahore Firing 2 Policemen Dead

Lahore Firing 2 Policemen Dead

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دونوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ اقبال ٹاؤن کے ایس ایچ او آصف ذوالفقار کی مدعیت میں درج کیا ہے جس میں دہشت گردی،قتل،اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس اہلکاروں کو پسٹل سے فائرنگ کر کے شہید کیا گیا،دونوں کے چہروں ،چھاتی اور پیٹ پر گولیاں لگیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ انہیں کتنی گولیاں لگیں ،پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی جائے گئ ۔