ایران نے 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ملک سے بیدخل کر دیا

Afghan Refugees

Afghan Refugees

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران نے رواں سال کے ابتدائی ایام میں 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ملک سے بے دخل کیا۔

العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے بیان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ حالات میں ملک بدری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ واپس جانے والے پناہ گزینوں کے پاس اقتصادی اور معاشی وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔

پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ ملک واپس جانے پر انہیں جان کا خطرہ بھی موجود ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی بیدخلی کا سلسلہ جاری ہے۔