ایران افغانستان میں تمام دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت‘ امن عمل کی حمایت کرتا ہے: مندوب اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

تہران (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے افغانستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ انہوں نے افغانستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تشکیل پانے والے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔

خوشرو نے کہا افغانستان مین دہشتگردانہ اقدامات کی مذمت اور عمل کی حما یت کرتے ہیں،داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مہم اور اسی طرح کافی مسائل و مشکلات کا سامنا رہا ہے۔اس لئے عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مہم ہو یا اقتصادی مسائل و مشکلات پر قابو پانے کی اس ملک کی کوشش، افغانستان کی متحدہ قومی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں تمام دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت اور اس ملک کے امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔