ایران نے کینیڈا کی پروفیسر کو رہا کر دیا

Canadian Professor

Canadian Professor

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ اُس نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایرانی نژاد ریٹائرڈ پروفیسر کو رہا کر دیا ہے، جنھیں ’’سکیورٹی الزامات‘‘ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

پینسٹھ برس کی ہدفر، جو حالیہ دِنوں تک مونٹریال میں ’کونکورڈیا یونیورسٹی‘ میں تدریس سے وابستہ رہ چکی ہیں، اُنھیں چھ جون کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تہران میں ’ایون قیدخانے‘ کا دورہ کر رہی تھیں۔

اُن کے اہل خانہ کے مطابق، اُن کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا اور ایران پر روانگی پر بندش عائد کی گئی تھی۔

ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا، اور سکیورٹی کی وجوہ کی بنا پر دوہری شہریت رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔