ایران میں کریڈٹ کارڈز کا پہلا دور شروع

Credit Cards

Credit Cards

ایران (جیوڈیسک) ایرانی بینکوں نے اب ملکی منڈیوں کو جانبر کرنے کے لیے کریڈٹ کارڈز کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

ان کریڈٹ کارڈز کو ملک کے مرکزی بینک کی نگرانی میں 2800 ڈالر، 8400 ڈالر اور 14 ہزار ڈالر خرچ کرنے کی حد بھی مقرر کی گئی ہے۔

ان کارڈز کا عالمی کمپنیوں سے معاہدہ نہیں ہے لہذا فی الوقت یہ کارڈز صرف ملک بھر میں قابل استعمال ہونگے۔

دو ایراانی بینکوں نے اجرا کے پہلے روز 12 ہزار کریڈٹ کارڈز صارفین کو پیش کیے۔ یاد رہے کہ ملک میں اس سے پیشتر کریڈٹ کارڈز کا رواج نہیں تھا۔