ایران کے خام تیل کی پیداوار اور قیمت میں اضافہ

Crude Oil

Crude Oil

تہران (جیوڈیسک) ایران کے خام تیل کی قیمت چوبیس جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 79 سینٹ کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 46 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوپیک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران ایران کے خام تیل کی قیمت اوسطا 46 ڈالر 31 سینٹ رہی ہے جو 2016 میں سب سے زیادہ قیمت ہے۔

ایرانی تیل کی قیمت میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب گزشتہ سال کے دوران ایران کے تیل کی اوسط قیمت 34 ڈالر 5 سینٹ تھی۔ دریں اثنا ایران کی وزارت پٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ ایران اس وقت روزانہ اوسطا 21 لاکھ بیرل خام تیل پیدا کر رہا ہے جو گزشتہ 3 سال کے دوران سب سے زیادہ پیداوار ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد اور یورپ کو ایران کے تیل کی برآمد کے نئے دور کے آغاز کے بعد ایران یورپ کو روزانہ 6 لاکھ بیرل تیل برآمد کر رہا ہے۔