ایرانی سرمایہ کاروں نے بھی بھارت سے منہ موڑنا شروع کر دیا

State Bank of Pakistan

State Bank of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) ایرانی سرمایا کاروں نے بھارت سے منہ پھیر کر پاکستان کا رخ کرنا شروع کردیا، پاکستان میں جاری معاشی ترقی کو دیکھتے ہوئے ایرانی بینک نے پاکستان میں برانچ کھولنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت خود تنہا ہوتا چلا جا رہا ہے ، نوبت اب یہاں تک آچکی ہے کہ بھارت دوست بھی اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ایران مسلسل پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، ایرانی سرمایہ کاروں نے بھارت سے منہ پھیر کر پاکستان کا رخ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایرانی بینک نے پاکستان میں برانچ کھولنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ایرانی بینک جلد ہی سٹیٹ بینک آف پاکستان کو درخواست جمع کرائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی بینک اپنی برانچ کراچی میں کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پاک ایران تعلقات میں بہتری سے باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔