ایران کا سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار امریکی بحری عملے کو رہا کرنے کا فیصلہ

US Ship

US Ship

واشنگٹن / تہران (جیوڈیسک) ایران نے سمندری حدود کی خلاف ورزی گرفتار امریکی بحریہ کے عملے کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور امریکی بحریہ کی کشتیاں زیر حراست لینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی بحریہ کے عملے کی واپسی کا یقین دلایا ہے جب کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی زیر حراست امریکی عملے کو فوری روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سمندر حدود کی خلاف ورزی پر ایرا نے امریکی بحریہ کہ 2 کشتیوں کا گھیراؤ کر کے عملے کو حراست میں لے لیا تھا۔