ایران کا میزائل تجربہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے: امریکہ

Iran Missile Test

Iran Missile Test

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلے نے ایران کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ نکی ہیلے کا کہنا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل تجربہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

اسرائیل سمیت دوسرے ممالک نے بھی اس تجربے کی مذمت کی ہے جبکہ امریکا کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز ایران نے درمیانے درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔