جلد ہی ایران سے جوہری معاہدے طے پا جائے گا: جرمن وزیر خارجہ

Nuclear Plant

Nuclear Plant

لکسمبرگ (جیوڈیسک) جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے آئندہ تین سے چار روز میں ایران سے جوہری معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔

لکسمبرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا معاملات اختتامی مراحل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایران نے کوئی نیا عذر پیش نہ کیا تو معاہدے ہونے کا روشن امکان ہے۔

لکسمبرگ میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی دیگر ہم منصبوں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔