ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے کا خاتمہ ‘تباہ کن ہو سکتا ہے، سربراہ سی آئی اے

CIA

CIA

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے کا خاتمہ ‘تباہ کن ہو سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کو ختم کر دیں گے جبکہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے پہلے انٹرویو میں جان برینن نے ان معاملات کی نشان دہی کی جن میں نئی امریکی انتظامیہ کو ہوشیاری اور منظم طریقے سے کام کرنیکی ضرورت ہے۔

ان میں دہشت گردی کے متعلق استعمال کی جانیوالی زبان، روس کیساتھ تعلقات، ایران کیساتھ جوہری معاہدہ اور سی آئی اے کے خفیہ اقدامات شامل ہیں۔سربراہ سی آئی اے نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے ایران میں سخت گیروں کو تقویت ملنے کا خطرہ ہے جبکہ ایران کی ازسرنو کوششوں کے جواب میں دیگر قومیں بھی جوہری پروگرام شروع کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال ہیبت ناک ہے اورذمہ دار شامی حکومت اور روس دونوں ہیں۔امریکہ کو شام، ایران، حزب اللہ اور روس کے خلاف شامی باغیوں کی مدد کرنی چاہئے ۔نئی انتظامیہ روس کے وعدوں سے ہوشیار رہے کیونکہ میرا تجربہ ہے کہ روس کے وعدے وفا نہیں ہوتے۔