ایران جیسے جوہری معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے: شمالی کوریا

North Korea

North Korea

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے حال ہی میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ایسے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا جس کے نتیجے میں اسے اپنی جوہری صلاحیت سے ہاتھ دھونا پڑیں۔

وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کا شمالی کوریا سے موازنہ کرنا ’’غیر منطقی‘‘ ہے، کیونکہ پیانگ یانگ کو ’’ہمیشہ امریکی فوج کی جانب سے اشتعال انگریزی کا سامنا رہا ہے۔