جوہری معاہدہ مکمل طور پر ایران کے حق میں نہیں، یہ کچھ لو، کچھ دو کی بنیاد پر ہوا : جواد ظریف

Javad Zarif

Javad Zarif

تہران (جیوڈیسک) ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے میں ایران کی بیشتر شرائط کا احترام کیا گیا ہے۔

ایران کو بھی مغرب کے بعض مطالبات تسلیم کرنا پڑے ہیں،معاہدہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہوا ہے،یہ مکمل طور پر ایران کے حق میں نہیں ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے معاہدے پر سخت گیر حلقوں کی جانب سے ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ دعوی نہیں کرتے کہ معاہدہ مکمل طور پر ایران کے حق میں ہے کیوں کہ مذاکرات “کچھ لو، کچھ دو” کے اصول پر ہوتے ہیں۔